فیروزوالہ(نامہ نگار )سول جج درجہ اول/ جوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30 شیخوپورہ محمد عمران اسحاق نے ڈکیتی چوری و راہزنی کے 17 مقدمات میں نامزد 3 ملزموں کو ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تھانہ سٹی فاروق آباد کے تفتیشی محمد اسلم گل، محمد نصیب اے ایس آئی، محمد اعجاز اے ایس آئی وغیرہ نے 3 ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کر کے ڈکیتی چوری راہزنی کے 17 مقامات میں نامزد کیا تھا۔ عدالت نے ناقص تفتیش کرنے پر تھانیدارں کی سرزنش کی اور ملزمان فیاض جعفر ولد جعفر قوم موچی ساکن موڑ کھنڈا ننکانہ، اقبال ولد حاکم علی قوم کمہار ساکن موڑ کھنڈا ننکانہ ، نیامت ولد حنیف قوم شیخ ساکن کوٹ عبدالمالک کو تمام مقدمات سے بری کر دیا ۔فاضل جج کے فیصلے پر ملزمان کے ورثاء سجدہ ریز ہو گئے اور اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔