گوجرانوالہ: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، آئسکریم  شاپ سیل، 3فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا حفظان صحت کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن،آئسکریم شاپ بند،3فوڈ پوانٹس کو جرمانے،سامان تلف کردیا،تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سٹی صدر اور مضافات میں آپریشن کے دوران ایک آسکریم شاپ بند،3فوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ 35 ہزار سے زاد کے جرمانے عاد کرنے کیساتھ بھاری مقدار میں ایکسپائر کولڈ ڈرنکس، فلیورز،انار دانہ پیسٹ تلف کردی،ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مین جی ٹی روڈ وزیر آباد پر واقع آسکریم شاپ کو سٹوریج ایریا میں واش روم اور چوہوں کے فضلات کی موجودگی پر بند کردیا۔

ای پیپر دی نیشن