گوجرانوالہ:ہیموفیلیا کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ سندس فائونڈیشن ہمیشہ کی طرح ہیموفیلیا جیسے اہم مسئلے پر آواز بلند کر رہا ہے اورانکا معاشرے کیلئے کام بے مثال ہے جو مستحق اور نادار مریضوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے آن خیالات کا اظہار انہوں نے سندس فائونڈیشن کے زیر اہتمام قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج (QDPS)گوجرانوالہ میں ہیموفیلیا کے عالمی دن کی مناسبت ایک بھرپور آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کے بعد آگاہی واک کی بھی قیادت کی ،پرنسپل ادارہ محمد ساجد جمال خان، ڈائریکٹر سندس فائونڈیشن سرفراز خان ،پروفیسر تحریم، اور مسز منیب شقیب(کوتھم کالج)نے بھی شرکت کی اور اس مہم کو سراہا،سیمینار میں طلباو طالبات، اساتذہ، اور شہریوں نے بھرپورحصہ لیااور ہیموفیلیا کے خلاف شعور بیدار کرنے میں کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن