امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کی ملک بدری روکنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید ردعمل دیا ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کے بعد کہا کہ “جج مجھے وہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہے جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا۔” انہوں نے اسے امریکا کے لیے ایک “برا اور خطرناک دن” قراردیا۔ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اورعدالتی رکاوٹیں عوامی مینڈیٹ کی توہین ہیں۔ماہرین کے مطابق اس عدالتی فیصلے سے ملک بدری سے متعلق پالیسیوں پرمزید قانونی تنازعات جنم لے سکتے ہیں، جبکہ انتخابی سیاست میں بھی یہ ایک بڑا موضوع بن سکتا ہے۔