ماؤنٹ ایورسٹ پر مہم جوئی کے دوران دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ پر مہم جوئی کے دوران دو غیرملکی کوہ پیما زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے سبھراتا گھوش اور فلپائن کے فلپ دوم سانتیاگو شامل ہیں۔ 45 سالہ سبھراتا نے دنیا کی بلند ترین چوٹی (8،849 میٹر اور 29 ہزار 32 فٹ) سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران ہیلری سٹیپ پر آخری سانس لی۔ نیپالی ٹریکنگ کمپنی  کا کہنا ہے کہ وہ نیچے آنے سے انکار کر رہے تھے اور اسی دوران ہلاک ہوگئے۔ فلپائن کے فلپ دوم سانتیاگو بھی 45 سال کے تھے اور وہ چوٹی سر کرنے کے راستے میں جنوبی کول پر جان کی بازی ہار گئے۔

ای پیپر دی نیشن