لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا میڈیکل کے شعبہ میں ترقی اور نت نئی ایڈوانسمنٹ کو سمجھنے اور معاشرے میں پھیلنے والے امراض پر قابو پانے کیلئے بیسک سائنسز کے علوم پر ریسرچ وقت کی اہم ضرورت ہے اور تحقیق کے شعبہ کو نظر انداز کر کے بیماریوں کی روک تھام اور علاج کیلئے ٹھو س حکمت عملی مرتب نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور جنرل ہسپتال میں ریسرچ سیل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔