لاہور(خبرنگار)ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 41 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل (گریڈ-16) کا ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل (گریڈ-17) کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری۔ اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل سے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شہزاد حسین بخاری، شہزاد احمد، حافظ محمد رضوان، تصور اقبال، خاور عباس، محمد افتخار نعیم، محمد شہباز، الفت نعیم، محمد اشفاق اور عرفان علی چھینہ شامل ہیں۔علاؤہ ازیں محمد اصغر، محمد یونس، محمد احمد، فرخ ذیشان بشیر، سرفراز خان ہرل، اصغر علی، عابد علی، انیس رانا، محمد عرفان اور احمد بلال کو بھی اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل سے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔