لاہور(سپورٹس رپورٹر)شکستوں کے ملبے تلی دبی برازیل کی فٹبال ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز کو عدالت نے انکے عہدے سے برطرف کردیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برازیل کی قومی ٹیم مسلسل بدترین شکستوں کے بھنور میں پھنس کررہ گئی ہے۔فیڈریشن کے صدر پر ناقص کارکردگی اور انتظامی بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔فیڈریشن کے صدر کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کیساتھ بھی تنازعات ہیں۔