فیروز والہ : ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاء سے محروم 

 فیروزوالہ( نامہ نگار ) ڈاکوئوں کی لوٹ مار‘ شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات قیمتی سامان اور 6 موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔کوٹ عبدالمالک کے قری ڈاکوطاہرعبدالمجید سے نئی موٹرسائیکل اور نقدی چھین کرفرار، منڈیالی کے قریب ڈاکو عاطف سے نقدی اورموبائل  چھین کرفرار‘کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو شادی ہال کے مالک محمد بشیر سے1 لاکھ10 ہزار روپے نقدی چھین کرفرار‘ ڈاکو یاسین سے نقدی اور دو موبائل چھین کر فرار ‘نین سکھ کے قریب موٹرسائیکل سوارڈاکو شاہدرہ کے افتخار لطیف سے نقدی اورموبائل چھین کرفرار ہوگئے۔ سعید چوک کے قریب ڈاکو ارشاد سے نقدی اورموبائل ،ڈاکو غلام سلیمان سے1لاکھ40ہزارروپے نقدی چھین کرفر ار ہوگئے ۔ پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن