نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) آگ لگنے کے واقعات سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل گیا۔ رتیاں کے قریب کھیتوں میں گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی سولرپلیٹیں واٹر پمپ اور وائرنگ جل گئی گندووال میں ہمسائے نے پٹرول والی بوتل میں آگ لگاکر ہمسائے کے گھرپھینک دی 1 لاکھ روپے مالیت کاسامان ترپال موٹرسائیکل چارپائی اور پانی والی ٹینکی جل کر راکھ بن گئی۔ جبکہ نواحی آبادی کوٹ عبدالرحمان میں حویلی کو آگ لگا دی گئی جس کے نتیجہ میں حویلی میں کھڑے دو رکشے اور فریج جل کر رکھ ہو گئی۔