آسٹریلیا میں کیر یئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل لیا: ویرات کوہلی  

نئی دہلی ( سپورٹس رپورٹر) بھارت کے بیٹر ویرات کوہلی نے واضح کیا ہے کہ انھوں نے آسٹریلیا میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل لیا ہے۔چیمپئنزٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل لیا، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اب میں آسٹریلیا کا دوسرا دورہ نہ کرسکوں۔ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ اب بھی کھیل سے بہت محبت کرتے ہیں، تاہم انھوں نے ایک طرح سے تصدیق کی کہ وہ آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل چکے۔ شائقین گھبرائیں نہیں میں کوئی اعلان نہیں کر رہا ہوں، اب تک سب کچھ ٹھیک ہے مجھے اب بھی کرکٹ کھیلنا پسند ہے۔ میرے پاس آسٹریلیا کے دورے کو درست کرنے کا موقع نہیں لہذا زندگی میں جو کچھ بھی ہوا ہے اس کو بھول جانا چاہیے، 2014ء کی انگلینڈ کیخلاف بھی سیریز میں ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔ ویرات کوہلی فیملیز پروٹوکولز سے متعلق اپنے بورڈ پر برس پڑے۔انہوںنے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا بیٹھے اور رنجیدہ ہو، ٹور کے دوران خراب پرفارمنس کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہوسکتے۔ میں نارمل رہنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنی گیم پر کام کرتے ہیں، آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا فیملی آپ کے ساتھ ہو تو جواب ہاں میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن