مری (نامہ نگار خصوصی) نواحی گاوں لوئر مسیاڑی کی ڈھوک رکھاں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی بناء پر دو مکانات جو دس کمروں پر مشتمل تھے قیمتی سامان سمیت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔اس طرح قیمتی سامان پر مشتمل گھروں کے نقصان کا صحیح طور پر اندازاہ نہیں لگایا جا سکا ۔ شدید آتشزدگی کے دوران شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے جبکہ ریسکیو حکام کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی آگ کے بے رحم شعلوں نے اپنا کام تمام کر دیا اور غیز جل کر خاکستر ہو گئی ۔ایسے میںعلاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری کھی مگر ؤگ بھجانے میں ناکام رہے ۔ ایکسپریس وے کے قریب مسیاڑی چوک کے یہ مکانات یامین عباسی اور ندیم محمود عباسی کے تھے ۔ مکان میں آتشزدگی کے وقت مردو خواتین موجود تھیں جو محفوظ رہیں ۔ وقوعہ پت پہنچنے کیلئے سڑک کی رسائی نہ ہونے کی بناء پر پہلی مرتبہ ریسکیو 1122بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی تاہم جب وہ موقع پر پہنچے تو مزید آگ پر قابو پایا ۔ عمارتوں میں لکڑی کے شیادہ اسعمال ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ۔گھر تقریبا 10 کمروں پر مشتمل ہے اور لوکل کمیونٹی کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔