آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 سےبڑھا کر29 روپے78 پیسے مقرر کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ماہانہ 100 یونٹ کا ٹیرف 13.4 سے بڑھ کر 18.36 فی یونٹ ہو جائے گا ، 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کا بل 1836روپے ہو جائے گا۔ٹیکسز کے ساتھ یہ 3750 روپے تک پہنچ جائے گا۔ماہانہ 200 یونٹ کا ٹیرف 23.91روپے فی یونٹ کے حساب سے بل 3700 سےبڑھ 4700 روپےہوجائےگا جبکہ ٹیکسز کے ساتھ یہ 7000 روپے ہو جائے گا۔ماہانہ 300 یونٹ کے استعمال پر بل 6 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار روپےتک پہنچ جائے گا ۔ٹیکسز کے ساتھ یہ بل 11500 روپے آئے گا۔اسی طرح 400 یونٹ استعمال کرنیوالے صارف کا بل 10 ہزار سے بڑھ کر 12300 روپے ہو جائے گا جبکہ ٹیکسز کے ساتھ 20000 تک پہنچ جائے گا۔500 یونٹ کے استعمال پر بجلی کا بل 13 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار تک جا پہنچے گا جبکہ مع ٹیکس 29000 روپے تک ادا کرنے ہونگے۔بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ ایف سی سرچارج عائد ہونگے۔ماہانہ 700 یونٹ استعمال کرنے والے کا بل 24 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار ہو جائےگا اور مع ٹیکس 42000 روپے تک پہنچ جائے گا۔ٹیکسز، سرچارجز ، کیپسٹی پیمنٹ اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بل میں الگ شامل ہوں گے۔