سورج سے 58 ملین کلومیٹر دور سیارہ عطارد کی نئی تصاویر سامنے آگئیں۔
یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر میں عطارد کی سطح کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چاند کے بمشکل سیارہ عطارد کی حالیہ تصاویر بیپی کولمبو نامی اسپیس کرافٹ سے موصول ہوئی ہیں جو جاپان اور یورپی خلائی ایجنسی نے مشترکہ طور پر عطارد کے مشن پر 20 اکتوبر ء2018 کو بھیجا گیا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یورپین اسپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جوزف اسچباکر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ عطارد کے سطح پر گہرے گڑھے موجود ہیں جن کے حوالے سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ شاید یہاں پانی جم سکتا ہے