سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ 190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ہم تمام سیاسی جماعتوں اور لوگوں سے رابطہ کریں گے، ۔انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے سے انسانی حقوق کے نمائندوں سے بھی رابطہ کریں گے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، بانی پی ٹی آئی کو یہ لوگ ایسے نہیں گرا سکتے، آج کے فیصلے کی جتنی مذمت کریں اتنی کم ہے۔