آئیسکو کی نجکاری کے خلاف احتجاج میں بھرپو ر شرکت کرینگے ، واحد محمود

 بوچھال کلاں(نامہ نگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز CBAیونین کا آئیسکو کی نجکاری کے خلاف اور ملازمین کے دیگر مسائل کے حل کے لئے ملک گیر احتجاج مورخہ19فروری بروز بدھ کو ہو گا ۔صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز CBAیونین کے زونل انفارمشن سیکرٹری واحد محمود واحدنے کہا کہ چکوال سرکل سے ہر دل عزیزمزدور راہنما زونل چیئر مین چکوال سرکل ملک  خالد محمود کی قیادت میں ہائیڈرو یونین کے عہدران ،کارکنان اور غیور محنت کش ملازمین پر مشتمل ایک بڑا قافلہ اسلام آباد میں منعقد احتجاج میں شامل ہو گااور اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائے گا اس سلسلے میں مر کزی قیادت کی ہدایات کے مطابق تما م ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن