کلرسیداں(نامہ نگار)پٹواری پرویزاختر کیانی 36 سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے اس سلسلے میں کلرسیداں میں ان کے اعزاز میں الوداعی دعوت دی گئی جس سے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کا دارومدار اس کے رویے کے ساتھ ساتھ اس کے ریٹائرڈ سے مشروط ہے جو لوگ اپنے فرائض احسن انداز سے سرانجام دیتے ہیں انہیں لوگ اور محکمہ پرویز اختر کیانی کی طرح خداحافظ کہتا ہے انجمن پٹواریان پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری جمیل اختر نے کہا کہ پرویز اختر کیانی محکمہ مال کا اثاثہ تھے جنہوں نے ساری سروس میں انتہائی مہارت سے فرائض سرانجام دے کر محکمہ ریونیو کی عزت میں اضافہ کیا۔پرویزاختر کیانی نے کہا کہ انہوں نے اپنی 36 سالہ سروس میں اپنا کام کسی دوسرے کے ذمے لگانے کی بجائے خود سرانجام دیا جس کی وجہ سے اج پورے اطمینان سے محکمہ کو الوداع کہہ رھا ہوں انہوں نے افسران اور ساتھیوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرگرداورچوہدری عاشق حسین،گرداور چوہدری عبدالقدوس،گرداورحاجی عنصر،انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر،جنرل سیکرٹری بابر مصطفی جنجوعہ، طاہر محمود وڑائچ صدر انجمن پٹواریان تحصیل راولپنڈی وارث مقبول سینئر نائب صدر راولپنڈی ملک جاوید اعوان جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان راولپنڈی بھی موجود تھے جنہوں نے انہیں گرم جوشی سے الوداع کہا۔