نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ایک گائوں کے ہر بسنے والے نے مرنے کا بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا عہد کر لیا۔ بھارت میں آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کے باوجود وہاں انسانی اعضا عطیہ کرنے کا رجحان بہت کم ہے، ایسے میں ریاست تلنگانہ کے ہنوماکونڈا ضلع کے گائوں موچرلا کے رہنے والوں نے مثال قائم کرتے ہوئے مرنے کے بعد اپنی آنکھوں کا عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے۔