چین نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف میں اضافہ اب معاشی معنی نہیں رکھتا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ چین کی بعض مصنوعات پر امریکا کی طرف سے 245 فیصد ٹیرف اب معاشی معنی نہیں رکھتا۔ترجمان نے نشاندہی کی کہ چین نے یہ بات بالکل واضح کر دی ہے کہ چین پر امریکی ٹیرف میں اضافہ ایک نمبر گیم بن گیا ہے، جس سے معاشی طور پر اب کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا، سوائے اس کے کہ امریکا دوسروں کو مجبور کرنے اور دھونس دینے کے لئے ٹیرف کو ہتھیار بناتا ہے۔