اسلام آباد + لاہور (خبر نگار + نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد محترم انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کی گئی۔ صدر زرداری، بلاول بھٹو زرداری‘ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی‘ راجہ پرویز اشرف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔