لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر گذشتہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دس روز تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ لاوارث نعشوں کی شناخت کے لیے سافٹ وئیر بنا تھا، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ہی نہیں ہو رہی، آج بارہ دن ہو چکے ہیں، چیئرنگ کراس بند ہے، حکومت وقت ڈاکٹروں کو سڑکوں پر لا چکی ہے، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے کام ہو رہا ہے۔