پولیس کے 194 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے 194 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور کی سربراہی میں پرموشن بورڈ منعقد ہوا۔ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے ملازمین شامل ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانیوالے پولیس ملازمین کو مبارکباددی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ پولیس ملازمین کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے۔ محکمانہ پروموشنز اور اصلاحات کا مقصدسروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن