لاہور(خبرنگار)ہائیکورٹ : لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ‘ ضلعی حکومتوں کی تحلیل‘ سرکاری وکیل کو جواب جمع کروانے کی مہلت۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے قتل کے مقدمہ میں ماتحت عدالت کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعدد سماعتوں پر پیش نہ ہونے پر ملزم محمد ناصر کو گرفتار کروا دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں آفس اٹینڈنٹ کی پوسٹ پر 59 کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے تاوان کی 2 لاکھ 67 ہزار روپے رقم کی سپرداری کیلئے انسداد دہشتگری عدالت لاہور سے رجوع کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے کرپٹو کرنسی ویب اکاوٗنٹ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والا چھ رکنی گینگ کے سربراہ ملزم سلمان خالدکی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی،ملزم ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے حکام کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔