بجلی کا بل مانگنے پر ہوٹل انتظامیہ سے تلخ کلامی ملازم نے چھری کے وار سے لیسکو اہلکار کو زخمی کردیا 

لاہور(نامہ نگار) سبزہ زار کے علاقے میں لیسکو سید پور سب ڈویژن کا لائن مین عدنان ہوٹل پہنچا۔ صارف پر70 ہزار روپے سے زائد کا  بجلی بل واجب الادا تھا۔ عدنان جب بل کی وصولی کیلئے ہوٹل گیا تو انتظامیہ نے تلخ کلامی کے بعد اس پر حملہ کر دیا۔ ایک ہوٹل ملازم نے عدنان کو چھری کے وار کر کے زخمی کردیا ۔

ای پیپر دی نیشن