اسلام آباد، لاہور (سپیشل رپورٹر+خبرنگار+ نامہ نگار+ جنرل رپورٹر+ سپیشل رپورٹر)وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے ، انفارمیشن سروس کے گریڈ21کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات شفقت جلیل کو انچارج سیکرٹری اطلاعات ونشریات مقرر کردیا ۔ ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے افسر محمد اجمل خان کو پنجاب سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ، محمد اجمل خان ہی پنجاب میں خدمات انجام دیں گے ، ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ20کے تقرری کے منظور خاقان بابر کو جوائنٹ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات کردیا ، ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ20کے تقرری کے منتظر نجم علی کی خدمات سندھ حکومت کے سپردکردیں اورنجم شاہ کو 17ستمبر کو جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی لگانے کانوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹو سروس کے روشن علی شیخ کی خدمات بھی سندھ حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں ، روشن علی شاہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ قومی اسمبلی میں تعینات گریڈ 21 کے طارق سردار کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ سیکرٹری حسیب اطہر کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لگایا گیا ۔صدر مملکت کی منظوری سے حسیب اطہرکا تقرر12 نومبر 2020ءتک کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں ۔ دوسری طرف آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے گریڈ 20 کے چار افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ عمر ظفر شیخ ڈی جی (ایڈمن) کنٹرول جنرل آف پاکستان کو اطلاعات و نشرات ڈویژن اسلام آباد میں چیف فنانس و اکاﺅنٹس افسر، محمد سعید ایف اے اینڈ سی اے او پاکستان ریلویز لاہور کو سی ایف بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، محمد عمر چیمہ ڈی جی آڈٹ (فارن و انٹرنیشنل) کو سی ایف اے او اکنامک افسر ڈویژن جبکہ سید اشتیاق الرحمن کنٹرولر ملٹری اکاﺅنٹس پشاور کمانڈ کو سی ایف اے او صنعت و پیداوار ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔
وفاق/ تبادلے
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 33 اعلیٰ افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عارف انور بلوچ سیکرٹری بلدیات پنجاب کو تبدیل کرکے کمشنر ساہیوال ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ شیر عالم مسعود سیکرٹری اری گیشن پنجاب کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ محمد ایوب چوہدری سیکرٹری یوتھ افیئرز پنجاب کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ بابر شفیع سیکرٹری ایکسائز پنجاب کو تبدیل کرکے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ عارضی طور پر سیکرٹری ایکسائز کا چارج بھی ان کے پاس رہے گا۔ طاہر خورشید ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کو تبدیل کرکے کمشنر ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اجمل ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ سید علی مرتضیٰ سیکرٹری پراسیکویشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے سیکرٹری اری گیشن تعینات کیا گیا ہے۔ سیف انجم کمشنر راولپنڈی کو تبدیل کرکے سیکرٹری بلدیات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ سارہ سعید سیکرٹری وویمن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ زاہد اختر زمان تعیناتی کے منتظر تھے کو سیکرٹری یوتھ افیئرز تعینات کیا گیا ہے۔ ندیم اسلم چوہدری تعیناتی کے منتظر تھے کو سیکرٹری پراسیکویشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ فرح مسعود کمشنر ساہیوال کو تبدیل کرکے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری تعینات کیا گیا ہے۔ ندیم الرحمن سپیشل سیکرٹری ریفامز سکولز ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے سیکرٹری انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ عمران سکندرسیکرٹری سکولز ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے کمشنر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ محمود الحسن سپیشل سیکرٹری ہاﺅسنگ کو تبدیل کرکے کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ محمد سلیم حسین تعیناتی کے منتظر تھے کو ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ نصیر احمد خان ڈائریکٹر نیشنل ایجوکیشن سینٹر کو تبدیل کرکے ممبر جوڈیشنل بورڈ آف ریونیو تعینا ت کیا گیا ہے۔ سید جاوید اقبال بخاری سیکرٹری انڈسٹری پنجاب کو تبدیل کرکے ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ محمد احسن وحید ایم ڈی گورنمنٹ سرونٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کو تبدیل کرکے سیکرٹری لائیو سٹاک تعینات کیا گیا ہے۔ احمد علی ظفر ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو تبدیل کرکے ممبر جوڈیشنل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ افشاں کرن امتیاز ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن پنجاب کو تبدیل کرکے ڈی جی سوشل ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔ عامر زمیر ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن سیکرٹریٹ کو تبدیل کرکے سیکرٹری زکوة و عشر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد ظفر کمشنر سرگودھا ڈویژن کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ شکیل احمد تعیناتی کے منتظر تھے کو سپیشل سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کیئر ڈ یپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ غلام فرید تعیناتی کے منتظر تھے کو سپیشل سیکرٹری سکولز تعینات کیا گیا ہے۔ ساجد محمود چوہان ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری گورنر پنجاب کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ احتشام انور ڈی جی ایجنسی فار برانی ائیریا کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری ہاﺅسنگ تعینات کیا گیا ہے۔ ساجد ظفر ڈل ڈی جی سوشل ویلفئر پنجاب کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ محمد مسعود مختار سپیشل سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے سیکرٹری آئی اینڈ سی ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد آصف کو سیکرٹری تقرری کے منتظر تھے کو سیکرٹری جنگلات تعینات کیا گیا ہے۔ عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ سمیر احمد سعید تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ دانش افضل ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈنیشن چیف سیکرٹری کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔
تبادلے