کرونا وائرس اور سموگ کے مضر اثرات کے متعلق پٹرولنگ پولیس کے آگاہی لیکچرز

سکندر آباد(نامہ نگار) ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق ہمانصیب ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن کی زیر ہدایت پر پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ضلع ملتان کے مختلف ہائی ویز روڈ‘ تعلیمی اداروں، دھان کے کاشتکاروں زمینداروں میں روڈسفیٹی‘ ٹریفک قوانین کرونا وائرس اورسموگ کے انسانی صحت پر مضر اثرات کے متعلق لیکچر اور واک کا اہتمام کیا دھان کے کاشتکاروں زمینداروں اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے سلسلے میں حکومتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا سموگ کی وجہ سے انسانی زندگی پر فصلات ،باغات اورسبزیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں چرند پرند حشرات اور زمینی حیات کی بقاء و صحت کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے بچوں کی فلاح و ملک و ملت کی بھلائی کے لیے اپنی ذمہ داری کو پہچانیں دھان کے مڈھوں اور پرالی کو مت (آگ)لگائیں بلکہ اس کو اورروٹہ ویٹ اور ڈسک ہیرو کی مدد سے زمین میں ملائیں کاشتکار حضرات احتیاط کریں اور سموگ کنٹرول کرنے میں حکومت پاکستان اور پنجاب ہائی وے پیٹرول کا ساتھ دیں مذید دھان کے کاشتکاروں میں سموگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں پمفلٹ تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن