آئی پی ایل، مچل اسٹارک کا بھارت واپس جانے سے انکار

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے آئی پی ایل کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے سکیورٹی خدشات اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے بھارت واپس جانے سے انکار کیا ہے۔فاسٹ باؤلر نے آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مچل ا سٹارک نے فرنچائز کو بقیہ میچز میں اپنے دستیاب نہ ہونے کا بتا دیا ہے۔آسٹریلوی فاسٹ باؤلر دھرم شالا میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے روک دیے جانے والے میچ کا حصہ تھے ان کی اہلیہ بھی وہاں موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن