دالبندین،  فائرنگ کے تبادلے  میں 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق  ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور  ڈی ایس پی محمد عابد زخمی ہوگئے۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا  اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ایس پی عثمان سدوزئی  کے مطابق  زخمی ڈی ایس پی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن