لاہور(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب نے معرکہ حق میں بہادری اور دلیری کی مثال قائم کرنے والے ہیروز سے متعلق نوائے وقت کی نشاندہی پر بتایا کہ پائلٹ کامران بشیر مسیح اس قوم کا ہیرو ہے۔ اس حوالے سے ائیر فورس کو ایک لیٹر لکھتے ہیں کہ اگر وہ اجازت دیں تو ہم معرکہ حق کے اپنے ہیروز کو گورنر ہاؤس بلائیں اور ان کو گرمجوشی سے ویلکم کریں ، ہمیں تمام پائلٹس بالخصوص کامران مسیح پر بہت فخر ہے۔ گورنر نے بتایا کہ کامران مسیح کا کہنا ہے کہ اگر اسے واپس نہ بلایا جاتا تو دہلی دنیا کے نقشے سے مٹ چکا ہوتا۔ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے خلاف ہتھ ہولا رکھا اور اگر ہم تگڑے ہو کر بھارت کو معافی نہ دیں تو میرا خیال ہے کہ انڈیا سے ہماری جان ہمیشہ کے لئے چھوٹ جائے۔