لاہور(نامہ نگار) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے قبضے سے 1420 گرام چرس اور 105 گرام آئس برآمد کرکے حوالات بند کر دیا۔ پولیس کی ٹوپی پہنے ایک جعلی پولیس اہلکار گرفتار منشیات فروش کو چھڑوانے کیلئے سفارشی بن کر تھانے پہنچ گیااور پولیس سے کہنے لگا کہ میں بھی آپ کا پیٹی بھائی ہوں،گرفتارمنشیات فروش کو چھوڑ دیں۔ مصری شاہ پولیس نے چھان بین کی تو ملزم عبد الکریم زیادہ دیر تک چکمہ نہ دے سکا۔پولیس نے ملزم عبدالکریم رضا کو پولیس کی ٹوپی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔