نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)میونسپل کمیٹی نارنگ لیسکو کی ایک کروڑ کے قریب نادہندہ ہے جس پر لیسکوکی جانب سے سرکاری فراہمی کیلئے موٹرز کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جس سے سرکاری پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے 3 روز سے پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا پارہ ہائی ہوچکاہے شہریوں نے کہاہے کہ عوام جب پانی کے بل جمع کرا رہی ہے تو لیسکو کوبجلی کا بل کیوں نہیں جمع کرایا گیا اور عوام کوخوار کیاجارہاہے ۔ لیسکو کے مطابق مقامی میونسپل کمیٹی کے ذمہ ایک کروڑ سے زائد کے بقایا جات ہیں متعدد بار نوٹس دیا گیا مگر بجلی بل جمع نہیں کرایا گیا ادائیگی پر بجلی بحال کر دی جائیگی ۔