سنجوال کینٹ (نامہ نگار)حلقہ این اے 49سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شیخ آفتاب احمد کو وفاقی کابینہ میں نہ شامل کر کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے شیخ آفتاب احمد کو عوامی اور پارٹی خدمات اور مشکل وقت میں پارٹی اور پارٹی قائدین سے ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے رہنے پر شیخ آفتاب احمد کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک حلقہ این اے 49کے کارکنوں نے قائد وصدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم، محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شیخ آفتاب احمد گزشتہ 40سال سے مسلم لیگ (ن)اور ضلع اٹک کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں شیخ آفتاب احمد نے عملی طور پر ثابت کیا کہ وہ اٹک کے عوام کے حقیقی لیڈر ہیں وفاقی کابینہ میں ضلع اٹک کو نمائندگی دی جائے۔