اٹک،سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے پر محکمہ صحت کے سینکڑوں ملازمین سراپا احتجاج

 اٹک (نامہ نگار ) حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے پر محکمہ صحت کے سینکڑوں ملازمین سراپا احتجاج، انہو ں نے حکومت کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی اور ڈپٹی کمشنر کے آفس پہنچ گئے ، احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی ، مظاہرین نے کہا کہ ممکنہ نجکاری کے باعث لاکھوں ملازمین کی نوکریاں داو پر لگ گئیں، نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیاگیا توملک گیر احتجاج کریں گے ، ملازمین کے احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کاسامناکر پڑا ۔

ای پیپر دی نیشن