محکمہ بلدیات نے رجسٹری  انتقال پر فیس آن لائن کردی 

لاہور(این این آئی) محکمہ بلدیات نے رجسٹری اورانتقال پر فیس آن لائن کردی ۔سٹیمپ ڈیوٹی کے ساتھ محکمہ بلدیات کا ٹیکس بھی آن لائن وصول کیاجائے گا ۔محکمہ بلدیات کا ٹیکس آن لائن کرنے سے جعل سازی کو کنٹرول کیا جاسکے گا ۔ٹیکس کی وصولی آن لائن کرنے سے عوام کو سہولت ملے گی ۔محکمہ بلدیات نے سسٹم آن لائن کرنے کی منظوری دیدی ۔

ای پیپر دی نیشن