لاہور(سپورٹس رپورٹر) بحریہ ٹاؤن لاہور نے جدید ترین منصوبے پلس ایکٹیو سپورٹس کمپلیکس کا شاندار افتتاح کیا۔ افتتاح وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) زاہد الیاس، چیف آپریٹنگ آفیسر بحر یہ ٹا ؤن لاہور، نے کیا۔ مہمان خصوصی پاکستان کے لیجنڈری سکواش کھلاڑی جہانگیر خان تھے۔ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کو سراہا۔ سپورٹس کمپلیکس بحریہ ٹاؤن کے اس عزم کی واضح مثال ہے جو صحت مند اور متحرک طرز زندگی کو فروغ دینے کیلئے پیش کی گئی ہے۔ وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) زاہد الیاس نے صحت اور فٹنس کوفروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کی اُن کاوشوں کو سراہا جن کا مقصد جدید، معیاری اور کمیونٹی پر مبنی سہولتوں کی فراہمی ہے، جو شہری زندگی کو نئے معیار فراہم کرتی ہے۔ 'پلس ایکٹیو سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح بحریہ ٹاؤن کے اعلی معیار اور کمیونٹی کو مضبوط کرنے کے وژن کی علامت ہے۔