کشمیر پر دوٹوک موقف ‘ ترک صدر اور قوم کے شکرگزار ہیں:علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(این این آئی)فاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کشمیر کی حمایت پرترک صدر کا شکریہ اد کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر رجب طیب اردگان کشمیر پر واضح مؤقف کا اظہار کرنے والے مسلم رہنماؤں میں سرفہرست ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اپنانے پر ترک صدر اور قوم کے شکرگزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترک صدر نے کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرکے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے، ترک صدر کے خطاب نے بھارتی جبر و استبداد کے شکار اہل کشمیر کو امید کا پیغام دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن