اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدرزرداری نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ پٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 258 روپے 84 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔