فلسطین سے یکجہتی کی قرارداد پر حکومت‘ اپوزیشن کا اتفاق رائے خوش آئند:لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ جامع مسجد میں پروفیسر خورشید احمد مرحوم کی غائبانہ نمازِ جنازہ کے بعد میڈیا نمائندگان، سید مودودی میموریل کے مشاورتی اجلاس اور جماعتِ اسلامی شمالی پنجاب کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس اور 22 اپریل یکجہتی فلسطین ملک گیر ہڑتال کیلئے تاجر تنظیموں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ قومی اسمبلی میں فلسطین سے یکجہتی کی قرارداد پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ 22 اپریل کی ملک گیر ہڑتال فلسطینی قیادت کے دْنیا بھر میں اپیل کی کال پر کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن