لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرمیں پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آج آرام کیا ۔پاکستان ٹیم چوتھا میچ کل 17 اپریل کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ڈے اینڈ نائٹ میچ قذافی سٹیڈیم میںسہہ پہر 2 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان آخری میچ بنگلہ دیش کیخلاف 19 اپریل کو کھیلے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ‘ سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ 2 ٹاپ ٹیمز آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔