قصور(نمائندہ نوائے وقت)بے نظیر انکم سپورٹ آفس میں گرمی سے بچنے کیلئے ناقص انتظامات کے باعث ایک خاتون بے ہوش ہو گئی، مریضہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ کنگن پور کے علاقے میں بے نظیر انکم سپورٹ آفس میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آنیوالی خواتین سے آئے روزحادثات رونما ہوتے ہیں،گزشتہ روز رقم لینے کے لیے آنیوالی رخصانہ بی بی گرمی کی شدت برداشت نہ کرسکی اور بے ہوش ہو گئی۔