معاشی استحکام کیلئے غیر معمولی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: امجد لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ٹکٹ ہولڈر سابق چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ پائیدار معیشت کیلئے غیر معمولی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی جس کیلئے وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کو بہتری کی طرف لے جا رہے ہیں اس کیساتھ ساتھ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ملکی انڈسٹری کو بحال کرنے کے منصوبے بھی لارہی ہے اور اس سلسلہ میں بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاکہ بند انڈسٹری کو دوبارہ چلا کر لوگوںکو روزگار مہیا کیاجا سکے صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں امجد لطیف نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم دنیا میں سب سے بڑی دہشت گردی ہے جس کو روکنے کیلئے تمام اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن