شوکت خانم ہسپتال پشاور میں بریسٹ کینسرکی آگاہی دن ‘جلد تشخیص پر زور 

لاہور (نیوز رپورٹر) پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں بریسٹ کینسر آگاہی دن کا انعقاد کیا گیا۔  سرکاری و نجی کالجز کے طلباء‘  ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام میں شوکت خانم ہسپتال کے کنسلٹنٹ میڈیکل آنکولوجسٹس  ڈاکٹر ماریہ قبطیہ اور ڈاکٹر جمشید علی نے بریسٹ کینسر سے متعلق متعدد موضوعات پر گفتگو کی۔ جنمیں بریسٹ کینسر کی علامات، علاج میں نئی پیشرفت، تحقیق اور جلد تشخیص کی اہمیت شامل تھیں۔پاکستان میں بریسٹ کینسر سب سے زیادہ عام ہے لیکن جلد تشخیص اور بروقت علاج سے زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔  اس سال کا موضوع "خود پر طرف دھیان دو" ہے۔مہم کا مقصد خواتین کو اپنے جسم سے واقف کی ترغیب دینا ہے  ۔ اسکی علامات میں گلٹی، سائز، شکل یا جلد میں تبدیلی، بغل میں گلٹی یا مسلسل درد شامل ہیں۔ یادرکھیئے بریسٹ کینسر قابل علاج ہے ۔ آخر میں طلباء  نے "پلیج ٹو چیک" کا حلف اٹھایا اور معاشرے کو جلد تشخیص کرانے کی ترغیب دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن