ملتان میں ڈاکو مقامی بینک سے تیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، جاتے ہوئے اپنا ایک ساتھی بینک میں ہی چھوڑ کرباہر سے تالا لگا گئے۔

ملتان میں چونگی نو پر واقع ایک مقامی بینک میں پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوئے۔ اور اپنے ساتھ چھپا کر
لائے ہتھوڑے اور پسٹل کے بٹ مار کر سکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر تیس لاکھ روپے لوٹ لئے جبکہ بینک کے آئی ٹی روم میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے کمپیوٹر اور سکیورٹی کیمرے بھی توڑ دیئے۔ جلد بازی میں ڈاکو دیگر عملے اور صارفیین کے ساتھ اپنے ساتھی کو بھی بینک میں بند کرگئے تاہم دوبارہ بینک آکر اپنے ساتھی کو لے گئے۔ واردات کے وقت بینک میں عملے کےعلاوہ پچیس افراد موجود تھے جبکہ سکیورٹی گارڈ میں سے ایک بھی الرٹ پوزیشن میں نہیں تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن