اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )نیب اور کمپٹیشن کمشن کے درمیان بولیوں میں گٹھ جوڑ کی روک تھام کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد اور چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کی موجودگی میں سی سی پی کے رجسٹرار شہزاد حسین اور نیب کے ڈی جی آپریشنز محمد طاہر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔