ہائیکورٹ:  انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس آج طلب 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس آج طلب کر لیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے ایڈمن جج جسٹس سید شہباز علی رضوی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس آج تین بجے ہوگا، اجلاس میںاڈیالہ جیل میں جیل ٹرائل نہ ہونے اور دہشت گردی عدالتوں میں چالان پیش نہ کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا، اجلاس میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں گواہ پیش نہ کرنے کا معاملہ اور عدالتوں میں بروقت چالان پیش نہ کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ، چار انسداد دہشتگردی عدالتوں کے جج شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن