سعودیہ کاشام پر عالمی پابندیوں کے خاتمے میں کردار خوش آئند :ہشام الٰہی ظہیر 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث نے سعودی عرب کی جانب سے شام پر سے عالمی پابندیوں کے خاتمے میں ادا کیے گئے تاریخی کردار کو امت مسلمہ کیلئے خوش آئند اور فیصلہ کن موڑ قرار دیا ہے اور کہا یہ فیصلہ نہ صرف شام کے عوام کیلئے معاشی خوشحالی اور سفارتی بحالی کا دروازہ کھولے گا بلکہ پورے خطے میں امن و امان استحکام اور ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔ جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر، چیئرمین طارق محمود یزدانی اورناظم اعلیٰ ذاکر الرحمن صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ عالم اسلام کا حقیقی نمائندہ اور قیادت کا اہل ہے۔ شام برسوں سے تباہی، تنہائی اور معاشی بحران کا شکار تھا اور ان پابندیوں کی موجودگی میں نہ جینا ممکن تھا نہ مرنا لیکن سعودی قیادت کے بروقت اور جرأت مندانہ اقدام نے اہل شام کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعتراف کا بھی حوالہ دیا کہ شام پر سے پابندیاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مطالبے پر ختم کی گئیں اور اس فیصلے کو مسلم امہ کیلئے سعودی عرب کی بے لوث خدمات کا تسلسل قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن