لاہور (کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احد امین ملک نے کہا پاک فوج نے دشمن کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی غرور کو خاک میں ملا کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ مودی سرکار کی جارحانہ پالیسی اور مکاری صرف بھارت کے اندر ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے۔، جس کا سدباب ناگزیر ہو چکا ہے۔ بھارت نے جدید عسکری ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے پاکستان کو کمزور سمجھنے کی جو غلط فہمی پال رکھی تھی، پاک فوج نے اس کا منہ توڑ جواب دے کر نہ صرف اْس کا غرور خاک میں ملایا بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔