کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں دن بھراتار چڑھائو کا شکار رہیں اور کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا۔ مارکیٹ سرمائے میں 6ارب روپے کی کمی واقع ہوئی اور42.35فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اور ایک موقع پرکاروبار میں ہونے والی تیزی سے 100 انڈیکس 885پوائنٹس اضافے سے 119,460پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچا۔ بعد ازاں مارکیٹ منفی زون میں رہنے سے انڈیکس 427پوائنٹس کمی سے 118,148 پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیاجبکہ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 39.36 پوائنٹس کمی سے118,536.53پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 7.94 پوائنٹس کی کمی سے 30 انڈیکس 36293.72 پوائنٹس پر آگیا تاہم آل شیئرز انڈیکس 30.83 پوائنٹس بڑھ کر73338.56پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 158.54 پوائنٹس بڑھ کر 179034.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ سرمائے میں 6ارب 93لاکھ54ہزار320روپے کی کمی ہوئی اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 14211ارب 15 کروڑ32 لاکھ 69 ہزار 664 روپے رہ گیا۔سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 41ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ 90 لاکھ 63 ہزار 142 حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو52ارب روپے مالیت کے 68کروڑ 42 لاکھ 94ہزار646 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔