حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد شہر میںی علی پورروڈ کی تعمیر کی سست روی کے خلاف محلہ کشمیر نگر میں علاقہ مکینوں اور طلبہ وطالبات کا احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین جو کہ اپنے ہاتھوںمیں پورٹریٹ اٹھائے ہوئے تھے وہ علی پورروڈ کی تعمیر کا فوری مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علی پورروڈ پر کھدائی کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام ادھورہ چھوڑ کر ٹھیکہ دار غائب ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے علاوہ سکولوں میں جانے والے طلبہ وطالبات کو شدید کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ علاقہ مکینوں اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اندرون شہر علی پورروڈ کی تعمیر کو جلدازجلد مکمل کروایا جائے۔