حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں بڑے قبرستان ریلوے لائن والے کی چاردیواری جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے قبرستان آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گیا۔ آوارہ کتے قبرستان کے تقدس کا پامال کرنے کے ساتھ قبروںکو مسمار کرنے لگے۔جس سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان ریلوے لائن جو کہ شہر کاسب سے بڑاقبرستان ہے اسکی چاردیواری کی مرمت کرواکے گیٹ نصب کروائے جائیں اور قبرستان سے آوارہ کتوں کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔